وارنٹ گرفتاری کے باجود ایان علی عدالت میں پیش نہ ہوئیں

جمعرات 22 جون 2017 13:37

وارنٹ گرفتاری کے باجود ایان علی عدالت میں پیش نہ ہوئیں
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) کرنسی اسمگلنگ کیس میں مطلوب ماڈل گرل ایان علی وارنٹ جاری ہونے کے باوجود عدالت پیش نہ ہوئیں۔ ماڈل گرل کے وارنٹ گزشتہ سماعت پر راولپنڈی کی کسٹم عدالت سے جاری ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

کسٹم عدالت کے جج شیراز کیانی کی رخصت پر جانے کے باعث مقدمہ کی سماعت میں پیش رفت نہ ہو سکی تاہم ملزمہ کے وکیل لطیف کھوسہ بینکنگ کورٹ کے جج غضنفر علی کی عدالت میں پیش ہوئے تو عدالت نے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے سماعت 29 جولائی تک ملتوی کر دی۔

عدالت کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے ملزمہ کے وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ایان علی اگلی سماعت پر عدالت کے سامنے پیش ہوسکتی ہیں جبکہ مقدمہ کے اخراج کے لئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے اگر وہاں سے فیصلہ ان کے حق میں ہو جاتا ہے تو ایان کی عدالت میں پیش ہونے کی ضرورت ہی باقی نہیں رہے گی۔
وقت اشاعت : 22/06/2017 - 13:37:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :