عالیہ بھٹ فلم ’’راضی ‘‘میں پاکستانی آرمی آفیسر کی بیوی کا کردار ادا کریں گی

جمعہ 23 جون 2017 12:55

عالیہ بھٹ فلم ’’راضی ‘‘میں پاکستانی آرمی آفیسر کی بیوی کا کردار ادا کریں گی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ میگھنا گلزار کی فلم ’’راضی ‘، میں پاکستانی آرمی آفیسر کی بیوی کا کردار ادا کریں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ فلم ’’بدریناتھ کی دلہنیا‘‘ کی ریلیز کے 4 ماہ کے بعد ہدایتکار میگھنا گلزار کی فلم میں نظر آئیں گی جس میں عالیہ کشمیری لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو پاکستانی آرمی آفیسر وکی کوشال سے شادی کرتی ہے ۔فلم کی کہانی ہریندر سکا کے ناول ’’کالنگ سہمت‘‘ پر مبنی ہے۔جاسوسی اور تھرلر پر مبنی فلم کی شوٹنگ کشمیر اور پنجاب میں شروع کر دی گئی ہے جو جولائی میں مکمل کی جائے گی جبکہ ممبئی میں بھی فلم کے کچھ حصے کی شوٹنگ کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 23/06/2017 - 12:55:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :