سپیشل بچوں کے لئے ریکارڈ پی ٹی وی کا شو عید الفطر پر آن ائیر ہوگا

ہفتہ 24 جون 2017 12:56

سپیشل بچوں کے لئے ریکارڈ پی ٹی وی کا شو عید الفطر پر آن ائیر ہوگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) سپیشل بچوں کے لئے ریکارڈ پی ٹی وی کا شو عید الفطر پر پی ٹی وی ہوم سے آن ائیر کیا جائے گا ۔ گورنر ہائوس لاہور میں ریکارڈ کیے جانے والے شو ’’ ہم سب ساتھ ہیں ‘‘ میں سپیشل بچوں نے شرکت کی اور اپنی پرفارمنس کا خوبصورت مظاہرہ کیا ۔ شو کی میزبانی کے فرائض ڈاکٹر خالد جمیل نے انجام دیئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمان خصوصی گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ سپیشل بچوں کے ساتھ شو میں شرکت کر کے حقیقی خوشی محسوس کررہا ہوں ، یہ سپیشل بچے ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں اور ان کی صلاحیتیں دیکھ کر بڑا متاثر ہوا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سپیشل بچے مستقبل میں اپنی بہترین صلاحیتوں کے ذریعے پاکستان کی خدمت کر سکتے ہیں اور معاشرے کے تمام افراد کو چاہیے کہ وہ سپیشل بچوں کے ساتھ اس طرح کا رویہ رکھیں کہ ان کو احساس ہو کہ ہم بھی معاشرے میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔شو میں کنگ آف کامیڈین امان اللہ ، گلوکار جواد احمد ، اداکار سلمان پیرزادہ نے بھی شرکت کی ۔ شو کے پروڈیوسر آغا قیصر عباس ہیں اور یہ شو عید الفطر کے موقع پر پیش کیا جائیگا۔
وقت اشاعت : 24/06/2017 - 12:56:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :