رجنی کانتھ کی فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک شخص ہلاک

ہفتہ 24 جون 2017 17:54

رجنی کانتھ کی فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک شخص ہلاک
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) رجنی کانتھ کی فلمکالا کاریکالان کی شوٹنگ کے دوران فلم کے سیٹ پر کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکار رجنی کانتھ کی نئی آنے والی فلم کالا کاریکالان کی شوٹنگ کے دوران کرنٹ لگنے سے شوٹنگ کے عملے کا رکن مایئکل ہلاک ہوگیا تاہم حادثے کے وقت رجنی کانتھ وہاں موجود نہیں تھے۔پولیس کا کہنا ہے رجنی کانتھ کی فلم کے عملے کے رکن مائیکل نے تاروں سے بھرے اسٹیج پر پاں رکھا جس کے باعث اس کو کرنٹ لگ گیا جب کہ واقعے کے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

وقت اشاعت : 24/06/2017 - 17:54:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :