دلیپ کمار کی سوشل میڈیا پر انتقال کی خبر نے سائرہ بانو کی نیندیں اڑادیں

دلیپ کمار کی طبیعت بہترہے اوروہ گھرپرآرام کررہے ہیں، سائرہ بانو

ہفتہ 24 جون 2017 17:54

دلیپ کمار کی سوشل میڈیا پر انتقال کی خبر نے سائرہ بانو کی نیندیں اڑادیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) برصغیر پاک وہند کے عظیم اداکار دلیپ کمارکی سوشل میڈیا پرانتقال کی خبر نے ان کی اہلیہ، ماضی کی معروف اداکارہ سائرہ بانوکی نیندیں اڑا دیں۔ سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ دلیپ کمار کی طبیعت بہترہے اوروہ گھرپرآرام کررہے ہیں۔ اس وقت میں اورفیملی کے دیگرلوگ ان کے پاس ہیں۔

(جاری ہے)

ماہ رمضان میں اس طرح کی حرکت کرنیوالوں کوسوچنا چاہیے۔واضح رہے کہ جونہی سوشل میڈیا پردلیپ کمارکے انتقال کی خبرآئی تو دنیا بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے سائرہ بانو کوفون پررابطے شروع کردیے۔ اس موقع پرجہاں سائرہ بانو، دلیپ کمار کی خیریت کے حوالے سے آگاہ کرتی رہیںِ، وہیں سوشل میڈیا پربنا تصدیق افواہیں پھیلانے والوں کو برا بھلا کہتی رہیں۔

وقت اشاعت : 24/06/2017 - 17:54:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :