بھارتی اداکارہ امرتا سنگھ اپنی بیٹی کیلئے سابق شوہر سیف علی خان پر برس پڑیں

بدھ 28 جون 2017 11:51

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) بھارتی اداکارہ امرتا سنگھ اپنی بیٹی کیلئے سابق شوہر سیف علی خان پر برس پڑیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں سیف علی خان نے ان کی اور امرتا کی بیٹی سارہ کو لے کر بیان دیا تھا کہ وہ اس کے فلم ڈبیو کو لے کر پریشان ہیں ،ْسیف کی اس بات سے امرتاشدید ناراض اور برہم ہو گئیں اور انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سیف نے بہت ہی غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ہے۔

(جاری ہے)

سیف نے انٹرویو میں کہا تھاکہ میں اپنی بیٹی سے بہت محبت کرتا ہوں، خوشی ہے کہ وہ بالی ووڈ میں ڈیبو کر رہی ہے ،ْہم سب آرٹسٹس کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور ظاہر سی بات ہے کہ سارا میں بھی ایسے ہی خصوصیات ہیں تاہم مجھے فکرہے کیونکہ ایکٹنگ کیریئر پائیدار نہیں ہے اس کی وجہ سے میں کچھ پریشان ہوں ۔ سارہ علی خان ڈائریکٹر ابھیشیک کپور کی اپ کمنگ فلم کیدارناتھ' سے ڈبیو کرنے جا رہی ہے فلم میں وہ اداکار سشات سنگھ راجپوت کے اپوزٹ ہوں گی خود ابھیشیک کپور نے ایک میگزین سے بات چیت میں یہ کہا تھاکہ وہ سارہ کو سشات سنگھ کے ساتھ لانچ کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 28/06/2017 - 11:51:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :