عید الفطر کے پر مسرت موقع پر بھارت کے نامور اداکاروں کی مسلمانوں کو عید پر مبارکباد

بدھ 28 جون 2017 11:51

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) عید الفطر کے اس پر مسرت موقع پر بھارت کے نامور اداکاروں نے مسلمانوں کو عید پر مبارکباد کے ساتھ نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا ہے۔ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو عید کی مبارکباد دینے کیلئے ان کے گھر منت کے باہر ہزاروں لوگ جمع تھے جبکہ شاہ رخ خان اپنے بیٹے ابرام کے ساتھ باہر آئے اور مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان نے کہاکہ عید کے تہوار پر ہر ایک سے ملنا انتہائی مسرت کا باعث ہے اور اس بار میرے بچوں نے بھی کرتا پہنا ہے جس پر میں بہت خوش ہوں۔بھارتی اداکارہ سونم کپور نے انسٹاگرام پر عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسلام لفظ امن سے نکلا ہے ،ْاسلام ایک ایسا مذہب بن کر انسانوں پر نازل ہوا ہے جس کا مقصد امن و آشتی سے بھری زندگی پیش کرنا ہے جس میں خدا کی بے تحاشہ رحمت اور شفقت زمین پر نازل ہوتی ہے، خدا تمام لوگوں کو حکم دیتا ہے کہ وہ اخلاقی اقدار کے ساتھ زندگی بسر کریں تاکہ ساری دنیا میں محبت، امن اور رحم دلی کا بول بالا ہو۔
وقت اشاعت : 28/06/2017 - 11:51:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :