افتخار عفی کی نئی ڈرامہ سیریل ’’ دہلی کے دولارے ‘‘ کی ریکارڈنگ 8جولائی کو شروع ہو گی

شیبا بٹ، شعود علوی اور عدنان ٹیپو ڈرامے کے ابتدائی سین ریکارڈ کرائیں گے

بدھ 5 جولائی 2017 13:06

افتخار عفی کی نئی ڈرامہ سیریل ’’ دہلی کے دولارے ‘‘ کی ریکارڈنگ 8جولائی کو شروع ہو گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2017ء) ڈرامہ ڈائریکٹر افتخار عفی کی نئی ڈرامہ سیریل ’’ دہلی کے دولارے ‘‘ کی ریکارڈنگ 8جولائی کو شروع ہو گی جس میں شیبا بٹ، شعود علوی اور عدنان ٹیپو ڈرامے کے ابتدائی سین ریکارڈ کرائیں گے ۔

(جاری ہے)

ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ مسلسل ایک ہفتے تک جاری رہے گی جس میں دیگر فنکار بھی حصہ لیں گے ۔ یاد رہے کہ ڈائریکٹر افتخار عفی کی اس وقت دو ڈرامہ سیریل ’’ بے بی ‘‘ اور ’’ ہم سب عجیب سے ہیں ‘‘ آن ائیر ہیں اور اب وہ تیسری ڈرامہ سیریل میں ڈائریکشن دیں گے ۔

وقت اشاعت : 05/07/2017 - 13:06:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :