فحش شاعری کی شکایات پر ملیشیا میں معروف گانے ڈسپسیٹو پر پابندی عائد

اس گانے کے ری مکس جس میں کینیڈا کے گلوکار جسٹن بیبر شامل ہیں کو غیر اسلامی سمجھا جا رہا ہے

جمعہ 21 جولائی 2017 12:12

فحش شاعری کی شکایات پر ملیشیا میں معروف گانے ڈسپسیٹو پر پابندی عائد
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2017ء) ملیشیا میں سرکاری براڈکسٹرز پر مشہور گانے ڈسپسیٹو چلانے پر پابندی عائد کی گئی ہے کیونکہ حکام کے مطابق اس گانے میں ’’فحش‘‘ شاعری کی وجہ سے شکایات موصول ہونے کے بعد فیصلہ کیا گیا۔ایک سینیئر وزیر نے کہا کہ اس گانے کہ ری مکس جس میں کینیڈا کے گلوکار جسٹن بیبر شامل ہیں کو غیر اسلامی سمجھا جا رہا ہے۔

ملیشیا میں سنسرشپ کے سخت قوانین ہیں اور ماضی میں حساس مواد پر پابندی عائد کی جاتی رہی ہے۔پورٹوریکن گلوکار لوئیس فونسی کا گانا ڈسپسیٹو سب سے زیادہ سٹریم کیا جانے والا گانا بن چکا ہے۔ اسے پچھلے چھ ماہ میں دنیا بھر میں 4 عشاریہ 6 بلین بار سٹریم کیا گیا۔ملیشیا کے وزیر برائے اطلاعات و نشریات صالح سعید کیرواک نے بتایا کہ ڈسپسیٹو کسی بھی سرکاری بروڈکاسٹ سٹیشن پر نہیں چلے گا کیونکہ ہمیں عوام کی طرف سے شکایات ملی ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے اس گانے کے بارے میں مزید کہا کہ اس کی شاعری سننے کے قابل نہیں۔ صالح سعید کیرواک نے نجی چینلزسے کہا ہے کہ وہ اپنی سنسرشپ خود کریں۔ملیشیا میں حزب اختلاف کی پارٹی امانہ نیگارا جو اپنے آپ کو اسلام پسند پارٹی کے طور پر پیش کرتی ہے نے حکومت سے اس ہسپانوی گانے پر اس کے ’فحش‘ مواد کی وجہ سے پابندی لگانے کے لیے کہا تھا۔
وقت اشاعت : 21/07/2017 - 12:12:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :