بھارتی اداکارعمران ہاشمی کے پاکستانی ہم شکل کی انٹرنیٹ پر دھوم

بدھ 26 جولائی 2017 12:54

بھارتی اداکارعمران ہاشمی کے پاکستانی ہم شکل کی انٹرنیٹ پر دھوم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء) ناموربھارتی اداکارعمران ہاشمی کے ہم شکل خیبر پختونخوا کے رہائشی پاکستانی نوجوان مزداک جان نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی۔ایسا لگتا ہے پاکستان میں مشہور فنکاروں کے ہم شکل افراد بکثرت پائے جاتے ہیں جب ہی تو ہر تھوڑے دن بعد کسی نہ کسی معروف شخصیت کا پاکستانی ہم شکل نکل آتاہے۔

(جاری ہے)

کچھ عرصہ قبل بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے ہم شکل پاکستانی نوجوانوں نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی تھی اور اب پشاور کے علاقے حیات آباد کے نوجوان مزداک جان نے نامور بالی ووڈ اداکارعمران ہاشمی سے بہت زیادہ مشابہت کے باعث سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

مزداک جان نے حال ہی میں فیس بک اکانٹ پراپنی چند تصاویر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کی توجہ کامرکزبن گئیں وجہ تھی مزداک اور عمران ہاشمی کے درمیان بے تحاشہ مشابہت پائی گئی
وقت اشاعت : 26/07/2017 - 12:54:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :