دہشت گردی کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی‘

ثوبیہ خان اور مہک نور نے پھوٹ پھوٹ کر روتی رہیں دہشت گردوں کیخلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی بھی کی گئی‘ چیئر مین تماثیل قیصر ثناء اللہ خان سمیت شوبز فنکاروں کی بھی شر کت

بدھ 26 جولائی 2017 13:02

دہشت گردی کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی‘
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) لاہور دہشت گردی کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کے دوران فلم سٹار ثوبیہ خان اور مہک نور نے پھوٹ پھوٹ کر روتی رہیں ‘دہشت گردوں کیخلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی بھی کی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیئر مین تماثیل قیصر ثناء اللہ خان کی جانب سے لاہور دہشت گردی کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی جس میں شہداء کے ذکر پر ثوبیہ خان اور مہک نور نے پھوٹ پھوٹ کر روتی رہیں جبکہ اس موقعہ پر اداکارہ نگار چوہدری ‘اداکارہ نشاء بھٹی سمیت دیگر بھی شریک ہوئے اور شہداء کی قر بانیوں پر انکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی بھی کی گئی ۔

وقت اشاعت : 26/07/2017 - 13:02:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :