کنگناکے بعد رنبیر کپور نے بھی شو کافی ود کرن کے خلاف آواز اٹھانا شروع کردی

رواں سال نشر ہونیوالے کافی ود کرن سیزن کا حصہ نہیں بننا چاہتا تھا ، رنبیر کپور

بدھ 26 جولائی 2017 20:36

کنگناکے بعد رنبیر کپور نے بھی شو کافی ود کرن کے خلاف آواز اٹھانا شروع کردی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء) کنگنا رانوت سے جھگڑے کے بعد اب رنبیر کپور نے بھی شو کافی ود کرن کے خلاف آواز اٹھانا شروع کردی ، 32 سالہ رنبیر کپور کا ایک شو میں دیے انٹرویو میں کرن جوہر کے شو کافی ود کرن کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ رواں سال نشر ہونے والے اس سیزن کا حصہ نہیں بننا چاہتے تھے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے ساتھ اداکارہ انوشکا شرما نے ارادہ کیا تھا کہ بولی وڈ کے تمام لوگوں کے ساتھ مل کر کافی ود کرن کو بین کروانے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

رنبیر کپور کے مطابق ’کرن جوہر آپ کو اتنا مطمئن کردیتے ہیں کہ ان سے بات کرتے ہوئے آپ بھول جائیں گے کہ کروڑوں لوگ آپ کو دیکھ رہے ہیں اور آپ کی بات کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، مجھے اس سیزن میں زبردستی لایا گیا، کرن جوہر ہم لوگوں کو اپنے شو میں بلا کر پیسے کما رہے ہیں‘۔اب رنبیر کپور یہ تمام باتیں سنجیدگی سے کہہ رہے تھے یا مذاق یہ تو وقت ہی بتائے گا۔ان دونوں کو ایک ساتھ اس شو پر دیکھنا مداحوں کے لیے کافی دلچسپ تھا کیوں کہ ان دونوں کا تعلق بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ رہا ہے۔رنبیر کپور اس سے قبل کافی ود کرن کے سیزن 3 میں اداکار عمران خان اور سیزن 4 میں اپنی کزن اداکارہ کرینہ کپور خان کے ساتھ شامل ہوچکے ہیں۔۔
وقت اشاعت : 26/07/2017 - 20:36:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :