فلم ٹوائلٹ پریم کتھا میں مجھ سے پہلے دوسرے ہیروز کو پیشکش ہوئی تھی ، اکشے کمار

سب نے کام کرنے سے انکار کیا ، میں نے اچھی کہانی دیکھ کر حامی بھر لی ، اداکار

جمعہ 28 جولائی 2017 13:03

فلم ٹوائلٹ پریم کتھا میں مجھ سے پہلے دوسرے ہیروز کو پیشکش ہوئی تھی ، اکشے کمار
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2017ء) بالی ووڈ فلم ٹوائلٹ پریم کتھا کی تشہیر کے دوران اکشے کمار نے بتایا کہ ٹوائلٹ ایک پریم کتھا فلم میں کام کرنے کے لیے پہلے انہیں نہیں بلکہ دوسرے ہیروز کو پیش کش ہوئی تھی۔اکشے کمار نے انکشاف کیا کہ فلم کا اسکرپٹ گزشتہ 4 سال سے انڈسٹری میں موجود تھا، اور پروڈیوسر متعدد ہیروز کے پاس گئے تھے، مگر تمام ہیروز نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

بولی وڈ ایکشن ہیرو نے کسی ہیرو کا نام بتائے بغیر بتایا کہ جب ان کے پاس فلم کا اسکرپٹ پہنچا تو انہوں نے پہلی ہی فرصت میں کام کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کی۔ انہوں نے اتنی اچھی اسکرپٹ والی فلم میں کام کرنے کا موقع دینے پر اپنے شریک پروڈیوسر نیراج پانڈے اور ہدایت کار شری نارائن سنگھ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ ٹوائلٹ ایک پریم کتھا فلم ہندوستان میں رفع حاجت کے مسائل پر بنی فلم ہے، جس کی نہ صرف وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتی فلم سینسر بورڈ کے چیئرمین تعریف کرچکے ہیں، بلکہ فلم ریلیز سے پہلے ہی کئی ایوارڈز کے لیے نامزد ہوچکی ہے۔

فلم کی کہانی ہندوستان میں ٹوائلٹ کی کمی یا عدم موجودگی کے ارد گرد گھومتی ہے، اکشے کمار ایک گاں کے شخص کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو کسی دوسرے گاں سے دلہن بیاہ لاتے ہیں۔گھر میں ٹوائیٹ نہ ہونے کی وجہ سے ان کی بیوی ان سے ناراض ہوکر چلی جاتی ہے، اور انہیں منانے اور ٹوائلٹ کو بنانے کے ارد گرد گھومنے والی اس فلم کی کہانی مزاحیہ اور سنجیدہ ہونے کے ساتھ ساتھ رومانوی بھی ہے۔فلم کی ہدایات شری نارائن سنگھ نے دی ہیں، جب کہ اکشے کمار اس فلم کے شریک پروڈیوسر بھی ہیں، ان کی ہیروئن کا کردار بھومی پڈنیکر ادا کر رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 28/07/2017 - 13:03:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :