ہالی ووڈ پولیٹیکل فلم ایل بی جے کا پہلا ٹریلر جاری

میتھیو جارج کی پروڈیوس کردہ فلم 3نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ہفتہ 29 جولائی 2017 12:21

ہالی ووڈ پولیٹیکل فلم ایل بی جے کا پہلا ٹریلر جاری
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2017ء) سابق امریکی صدر لنڈن بی جانسن کے گرد گھومتی ہالی ووڈپولیٹیکل ڈرامہ فلم ایل بی جے کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

راب رینرکی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی امریکا کے 36ویں صدر لنڈن بینس جانسن کی سیاسی زندگی اور صدارتی منصب سنبھالنے کے بعد درپیش مشکلات کے گرد گھوم رہی ہے۔فلم میں لنڈن جانسن کا مرکزی کردارہالی ووڈ کے معروف اداکار ووڈی ہارلسن نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں رچرڈ جینکنز،کِم ایلن،جینیفر جیسن،ڈوہ میک کون،برینٹ بیلے اور رچ سومر سمیت دیگر شامل ہیں۔میتھیو جارج کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 3نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

وقت اشاعت : 29/07/2017 - 12:21:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :