ورون دھون کی فلم ’’جڑواں 2‘‘کے حلیے کی تصویر جاری

ہفتہ 29 جولائی 2017 13:01

ورون دھون کی فلم ’’جڑواں 2‘‘کے حلیے کی تصویر جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2017ء) بالی وڈ اداکار ورون دھون نے فلم ’’جڑواں 2‘‘کے حلیے کی تصویر شئیر کی ہے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ورون دھون ،جیکولین فرننڈز اور تاپسی پنوں نے فلم ’’جڑواں 2‘‘ کی عکسبندی مکمل کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

ورون دھون نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم میں اپنے حلیے کی تصویر شئیر کی ہے ۔فلم1997ء میں بننے والی فلم ’’جڑواں‘‘ کا سیکوئل ہے ۔فلم ’’جڑواں‘‘ میں سلمان خان ،کرشمہ کپور اور رمبھا شامل تھے ۔فلم29ستمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔

وقت اشاعت : 29/07/2017 - 13:01:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :