سپر ماڈل ایان علی کی ایک بار پھر سپریم کورٹ میں بازگشت

بدھ 23 اگست 2017 12:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اگست2017ء) سپریم کورٹ میں منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت کے دوران ایک بار پھر ایان علی کا تذکرہ ہوا۔جسٹس دوست محمد نے ریمارکس دیئے کہ ایان کے پاس ڈالر تھے،ڈالرز پر ہم لوگ مرمٹتے ہیں۔ایان علی چلی گئی مگر اس کے تذکرے ختم نہ ہوئے۔سپریم کورٹ میں ایک بار پھر ڈالر گرل ایان علی کا ذکرہوا۔

(جاری ہے)

منی لانڈرنگ کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران جسٹس دوست محمد نے ریمارکس دیئیکہ ایان علی کے پاس ڈالرتھے جن پر ہم لوگ مرمٹتے ہیں۔

ملزم محمدزادہ کے پاس سعودی ریال تھے جن پرہم مرمٹنے کو تیار نہیں۔۔ ایان علی کے مقدمے میں مزید معاملات بھی تھے۔ سرکاری وکیل کا مؤقف تھا کہ مرد کی نسبت خاتون کو ایسے مقدمات میں رعایت مل سکتی ہے جس پر جسٹس دوست محمد کا کہنا تھا کہ ایان کو خاتون ہونے کی رعایت نہیں ملی،عدالتوں کے چکر لگوائے گئے۔
وقت اشاعت : 23/08/2017 - 12:51:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :