ہالی ووڈ فلم ’’مارشل‘‘13اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

فلم کی کہانی تھر گڈ مارشل نامی سپریم کورٹ کے پہلے افریقی نژاد امریکی جسٹس کے گرد گھوم رہی ہے

منگل 12 ستمبر 2017 11:39

ہالی ووڈ فلم ’’مارشل‘‘13اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2017ء) حقیقی واقعے کے گرد گھومتی تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ بائیو گرافیکل فلم مارشل کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ریجنالڈ ہڈلین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی تھر گڈ مارشل نامی سپریم کورٹ کے پہلے افریقی نژاد امریکی جسٹس کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے کیریئر کے اہم ترین مقدمات میں سے ایک کیس کی سماعت کررہا ہوتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں چیڈوک بوسمین،جوش گیڈ،کیٹ ہڈسن،ڈین اسٹیونس،اسٹرلنگ کے برائون اور کیشا شارپ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔پولا وانر کی پروڈیو س کردہ تھرل سے بھرپور یہ فلم 13اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 12/09/2017 - 11:39:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :