بھارتی فلم سٹار شکیلہ انتقال کر گئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 ستمبر 2017 12:36

بھارتی فلم سٹار شکیلہ انتقال کر گئیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 ستمبر 2017ء) : بھارتی فلمسٹار شکیلہ انتقال کر گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق آر پار اور سی آئی ڈی سے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی فلمسٹار شکیلہ گذشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں ،ا داکارہ شکیلہ کی عمر 82 برس تھی۔ ان کے انتقال کی خبر ان کے بھانجے ناصر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک بذریعہ پوسٹ دی۔

(جاری ہے)

اپنی پوسٹ میں ناصر نے بتایا کہ اپنی عمر کی وجہ سے وہ گُردوں کی تکلیف میں بھی مبتلا تھیں۔ اور حال ہی میں انہیں دل کا عارضہ بھی لاحق ہوا جو ان کے لیے جان لیوا ثابت ہو گیا۔ انہیں آج صبح ہی سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 21/09/2017 - 12:36:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :