اگلے سال دو سے تین فلمیں بنانے کا ارادہ ،ایک فلم کے پراجیکٹ پر کام شروع کردیا جو رومانس پر مبنی ہوگی‘ فضاء مرزا

فلم نا معلوم افراد ،ایکٹر ان لاء اور نامعلوم افراد ٹو کی کامیابی سے میرے حوصلے بلند ہوچکے ،مستقبل میں کامیابی کا سلسلہ جاری رکھوں گی

جمعرات 21 ستمبر 2017 13:14

اگلے سال دو سے تین فلمیں بنانے کا ارادہ ،ایک فلم کے پراجیکٹ پر کام شروع کردیا جو رومانس پر مبنی ہوگی‘ فضاء مرزا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) فلم رائٹر و پروڈیوسر فضاء مرزا نے کہا ہے کہ تین سپرہٹ کامیاب فلموںکے بعد فلم بینوںنے مجھ سے بڑی توقعا ت وابستہ کرلی ہیں اور میری بھی کوشش ہے کہ میں ان کی توقعات پورا اتر سکوں ۔ا نہوںنے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ فلم نا معلوم افراد ،ایکٹر ان لاء اور نامعلوم افراد ٹو کی کامیابی سے میرے حوصلے بلند ہوچکے ہیں اور مستقبل میں بھی ا س کامیابی کا سلسلہ جاری رکھوں گی ۔

(جاری ہے)

اگلے سال دو سے تین فلمیں بنانے کا ارادہ کررکھا ہے جس میں ایک فلم کے پراجیکٹ پر کام شروع کردیاہے جو رومانس پر مبنی ہوگی ۔انہوںنے کہا کہ میں بطور ماڈل جنید جمشید کے ایک گانے میں پرفارم کرچکی ہوں میرے دوست مجھے مشورے دیتے ہیں کہ میں بھی اداکاری کی طرف آئوں مگر یہ ضروری نہیں جو خوبصور ت ہو اس کو اداکاری کرنی چاہیے ،میں رائٹر اور پروڈیوسر کے طور پر اپنی صلاحتیوں کو آزمانا چاہتی ہوں اور اسی میں اپنا نام بنانے کی خواہش ہے ۔ فضاء مرزا نے کہا کہ میںنے تینوں فلمیں ایک ہی ڈائریکٹر کے ساتھ کی ہیں اور اب آنے والی فلمیں بھی اسی ڈائریکٹر کے ساتھ بنائوں گی ۔
وقت اشاعت : 21/09/2017 - 13:14:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :