نکیتا دتا بھی فلم ’’گولڈ ‘‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کریں گی

جمعرات 21 ستمبر 2017 14:01

نکیتا دتا بھی فلم ’’گولڈ ‘‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کریں گی
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) بھارتی ٹی وی اداکارہ مونی رائے کے بعد نکیتا دتا بھی فلم ’’گولڈ ‘‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کریں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع کے مطابق ٹی وی اداکارہ مونی رائے کے بعد نکیتا دتا دوسری اداکارہ ہوں گی جو اکشے کمار کی فلم ’’گولڈ ‘‘ میں جلوہ گر ہوں گی اور وکی کوشال کے چھوٹے بھائی سنی کے مدمقابل کردار ادا کریں گی۔ نکیتا دتا نے ڈرامہ ’’اک دوجے کے واسطے ‘‘میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نکیتا نے ہدایتکار ریما کگتی کی فلم ’’گولڈ‘‘ کے کچھ حصے کی عکسبندی امرتسر میں شروع کر دی ہے۔

وقت اشاعت : 21/09/2017 - 14:01:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :