فنکاروں کا نور بخاری اور ولی حامد کے درمیان طلاق پر افسوس کا اظہار

جمعرات 21 ستمبر 2017 19:20

فنکاروں کا نور بخاری اور ولی حامد کے درمیان طلاق پر افسوس کا اظہار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے اداکار نور بخاری اور گلوکار ولی حامد خان کے درمیان طلاق پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے فنکاروں نے کہا کہ جوڑے تو آسمانوں پر بنتے ہیں لیکن جوڑے بننے کے بعد جب طلاق ہوتی ہے تو یہ بڑا تکلیف دہ امر ہوتا ہے ، شادی کو کامیاب بنانے کے لئے ایک دوسرے کی رائے کا احترام کرنا پڑتا ہے ،نور بخاری اور ولی حامد خان کو ہر حال میں نبھا کرنا چاہیے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں طلاق کو اچھا نہیں سمجھا جاتا لیکن دوسری طرف ہمارے مذہب نے عورت اور مرد کو اختیار دیا ہے کہ اگر دونوں ساتھ نہیں چل سکتے تو اپنی راہیں جدا کرسکتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 21/09/2017 - 19:20:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :