بالی وڈ فلم کدارناتھ کی پہلی جھلک کی تصویر جاری کر دی گئی

اتوار 8 اکتوبر 2017 12:00

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2017ء) بالی وڈ فلم کدارناتھ کی پہلی جھلک کی تصویر جاری کر دی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کدارناتھ کی پہلی جھلک کی تصویر سماجی میل جول کی تصویر انسٹاگرام اور فیس بک پر جاری کر دی گئی جس میں اداکار سیف علی خان کی صاحبزادی اداکارہ سارہ علی خان خوبصورت سرسبز وادیوں میں چھتری تلے دلکش جاذب نظر انداز میں نظر آرہی ہیں،یہ سارہ علی خان کی پہلی فلم ہے،فلم میں ان کے ہیرو اداکار سوشانت سنگھ راجپوت ہیں،فلم کی ہدایات ابھیشک کپور دے رہے ہیں،فلم کی عکسبندی جاری ہے،فلم آئندہ سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 08/10/2017 - 12:00:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :