بالی وڈ فلم شیف ریلیز کے پہلے دن خاطر خواہ بزنس نہ کر سکی

اتوار 8 اکتوبر 2017 13:01

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2017ء) بالی وڈ فلم شیف ریلیز کے پہلے دن خاطر خواہ بزنس نہ کر سکی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم شیف جس میں مرکزی کردار اداکار سیف علی خان نبھا رہے ہیں خاطر خواہ بزنس نہ کر سکی،فلم نے ریلیز کے پہلے دن صرف ایک اعشاریہ پانچ کروڑ کا بزنس کیا جو کہ کسی فلم کا اب تک کا سب سے کم ترین بزنس ہے،فلمی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ فلم کا ہفتہ میں خاطر خواہ بزنس کرنا اشد ضروری ہے ورنہ فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام ہو سکتی ہے،فلم کی ناکامی کی صورت میں یہ سیف کی چھٹی فلم ہو گی جو ناکام ہو گی۔

وقت اشاعت : 08/10/2017 - 13:01:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :