بچپن سے ہی شاہ رخ خان کو پسند کرتی ہوں، کلکی کوچلن

جمعہ 13 اکتوبر 2017 12:28

بچپن سے ہی شاہ رخ خان کو پسند کرتی ہوں، کلکی کوچلن
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ کلکی کوچلن نے کہا ہے کہ وہ بچپن سے ہی اداکار شاہ رخ خان کو پسند کرتی ہوں ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کلکی کوچلن نے کہاکہ وہ فلم انڈسٹری کے تینوں خانز کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند ہیں لیکن اداکار شاہ رخ خان کے لئے اپنے دل میں نرم گوشہ رکھتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ شاہ رخ خان کو بچپن سے ہی پسند کرتی ہیں اور ان سے چند بار ملاقات کر چکی ہوں وہ حقیقت میں بھی بہت دلکش ہیں۔ اداکارہ فلم ’’ربن ‘‘ میں سمیت ویاس کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی ،فلم 3 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 13/10/2017 - 12:28:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :