شوبز کی دنیا میں نرگس کی طرح نام پیدا کرنے کی خواہش ہے ‘ مہک نور

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 13:40

شوبز کی دنیا میں نرگس کی طرح نام پیدا کرنے کی خواہش ہے ‘ مہک نور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء) اداکارہ مہک نور نے کہا ہے کہ نرگس حقیقی طور پر اسٹیج کی سپر سٹار ہیں اور میری بھی خواہش ہے کہ میں نرگس کی طرح شوبز کی دنیا میں اپنا نام پیدا کروں ،میں نے ہمیشہ اپنے سینئرز سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کی کوشش کی ہے جو بعدمیں میرے کام آتی ہے ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نرگس کو اداکاری کے ساتھ رقص پر بھی مکمل عبور حاصل ہے اور ان کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے ۔

(جاری ہے)

نرگس پچھلے پندرہ سالوں سے اسٹیج کی دنیا پر مسلسل راج کررہی ہیں اور اس کی بنیادی وجہ ان کی فن سے محبت اور فٹنس ہے ۔ مہک نور نے کہا کہ میں بھی فٹنس کے معاملے میں کوتاہی نہیں کرتی کیونکہ رقص میں فٹنس لازمی جز ہے اس کے بغیر آپ پرفارم نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیج پر بعض اداکارائیں ایسا رقص کرتی ہیں جس سے دوسری اداکارائوں پر بھی حرف آتا ہے میرے ان سے گزارش ہے کہ وہ اسٹیج پر صرف اپنے فن کا مظاہرہ کریں ، چھچھورا پن سے کبھی شہرت نہیں ملتی۔
وقت اشاعت : 14/10/2017 - 13:40:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :