نریندر مودی کا سوانح حیات کیلئے پیش لفظ اعزاز ہے، ہیما مالنی

پیر 16 اکتوبر 2017 12:12

نریندر مودی کا سوانح حیات کیلئے پیش لفظ اعزاز ہے، ہیما مالنی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی اسے اپنے لئے ایک اعزاز سمجھتی ہیں کہ وزیراعظم نریندر مودی نے ان کی سوانح حیات ’ڈریم گرل سے آگے‘ کا پیش لفظ تحریر کیاہے۔ہیما مالنی نے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ میں اسے اپنے لئے ایک اعزاز سمجھتی ہوں کہ نریندر مودی جی نے پیش لفظ تحریر کیا ہے۔

ہیما مالنی کی سوانح حیات’ ڈریم گرل سے آگے‘ کو اسٹارڈسٹ کے سابق ایڈیٹر اور پروڈیوسر رام کمل مکھرجی ہیما مالنی کی 69 ویں سالگرہ کے دن یعنی 16 اکتوبر کو پیش کیا۔کتاب کے افتتاح کے موقع پر اداکارہ کے شوبز میں 50 سال مکمل ہونے کا جشن بھی منایاگیا۔حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں رام کمل مکھرجی نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم نے ہیما مالنی کے بارے میں اپنے خیالات اور جذبات کو مختصراً بیان کیا ہے، یہ مختصر، کرارا اور میٹھا ہے، کچھ بھی غیرضروری نہیں۔

(جاری ہے)

بحیثیت ایک منصف یہ میرے لئے ایک اعزاز ہے اورہیما مالنی جی کے لئے بھی کہ ایسا شاید پہلی بار ہوا ہے کہ ایک موجودہ وزیر اعظم نے بالی ووڈ اداکار کی کتاب کا پیش لفظ لکھا ہو۔ہیما مالنی نے لیجنڈری اداکار دھرمیندر سے شادی کی، اداکارہ کی معروف فلموں میں سپنوں کا سوداگر، سیتا اور گیتا، شعلے، ڈریم گرل اور ستہ پہ ستہ شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 16/10/2017 - 12:12:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :