قندیل بلوچ قتل کیس ،نامزدملزم مفتی عبدالقوی عدالت میں پیش،ضمانت میں ایک روز کی توسیع،سماعت آج تک کیلئے ملتوی

پولیس سے تعاون کیا، عدلیہ سے بھی کریں گے، عدالت سے انصاف کی توقع، وہ جو بھی فیصلہ کرے گی، قبول کریں گے،مفتی عبدالقوی کی میڈیا سے گفتگو

منگل 17 اکتوبر 2017 20:52

قندیل بلوچ قتل کیس ،نامزدملزم مفتی عبدالقوی عدالت میں پیش،ضمانت میں ایک روز کی توسیع،سماعت آج تک کیلئے ملتوی
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کے نامزد ملزم مفتی عبدالقوی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں مفتی عبدالقوی کی ضمانت میں ایک روز کی توسیع کردی گئی جبکہ سماعت آج (بدھ) تک ملتوی کردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق ملتان میں سیشن جج چوہدری امیر محمد خان نے قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت کی۔ آج ہونے والی سماعت میں ملزم مفتی عبدالقوی عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

تاہم وکیل کی عدم موجودگی پر سماعت کو صبح دس بجے تک ملتوی کیا گیا، اور بعد ازاں وکیل کی غیر حاضری پر سماعت آج(بدھ) تک ملتوی کردی گئی جبکہ مفتی قوی کی ضمانت میں بھی مزید ایک روز کی توسیع کردی گئی۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ پولیس سے تعاون کیا ہے، عدلیہ سے بھی کریں گے، عدالت سے انصاف کی توقع ہے اور وہ جو بھی فیصلہ کرے گی، قبول کریں گے۔ واضح رہے کہ قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی نامزد ملزم ہیں اورعبوری ضمانت پرہیں۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال 2016 میں 16 جولائی کو ماڈل قندیل بلوچ کواس کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کردیا تھا جب کہ ملزم نے پولیس اور میڈیا کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔
وقت اشاعت : 17/10/2017 - 20:52:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :