اس امر میں کوئی حقیقت نہیں کہ شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا ہے ‘ اداکارہ عائشہ خان

بدھ 18 اکتوبر 2017 12:45

اس امر میں کوئی حقیقت نہیں کہ شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا ہے ‘ اداکارہ عائشہ خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) اداکارہ عائشہ خان نے کہا ہے کہ اس امر میں کوئی حقیقت نہیں کہ شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا ہے ، فلم و ٹی وی انڈسٹری میں اب فنکاروں کو کام کرنے میں جو مزا آرہا ہے اس کا تصور ہم نے 5 برس قبل نہیں کیا تھا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارا نہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اپنے کیریئر کے سنہرے دور میں شوبز سے کیسے دور ہوسکتی ہوں ،کرداروں کی یکسانیت سے بچنے کیلئے فی الحال کم ڈرامے کررہی ہوں لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں لیا جائے کہ ڈرامہ انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا ہے ،ہر چینل پرایک ہی چہرے کو دیکھ دیکھ کر ناظرین بھی اکتاہٹ کا شکار ہوجاتے ہیں آرٹسٹوں کو کچھ وقت کے لئے سکرین سے دور ہوجانا چاہئے۔

وقت اشاعت : 18/10/2017 - 12:45:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :