پاپ میوزک شروع سے ہی میرا پسندیدہ رہا ہے‘انیقہ علی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 12:42

پاپ میوزک شروع سے ہی میرا پسندیدہ رہا ہے‘انیقہ علی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) اداکارہ وگلوکارہ انیقہ علی نے کہا ہے کہ مثبت سوچ رکھنے والے لوگ ہمیشہ عزت پاتے ہیں ، خدانے انسان کو اچھے مقصد کے لئے دنیا میں بھیجا ہے تاکہ ہم خدا کے احکامات کے مطابق زندگی گزار سکیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں انیقہ علی نے کہا کہ گلوکاری کے شعبے میں نئے لوگوں کی آمد سے ایک خوشگوار تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے ۔

بطور گلوکارہ ہر طرح کے گانے شوق سے گاتی ہوں مگر پاپ میوزک شروع سے ہی میرا پسندیدہ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عام زندگی میں سادہ طبیعت کی مالک ہوں ، کم بولتی ہوں اور سچ بولنے والے لوگ اچھے لگتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پرموشن نہ ہونے کے برابر ہے ۔
وقت اشاعت : 19/10/2017 - 12:42:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :