بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ہندوتہوار کے موقع پر پٹاخہ مخالف سوشل میڈیا مہم شروع کردی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 19:44

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ہندوتہوار کے موقع پر پٹاخہ مخالف سوشل میڈیا مہم شروع کردی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ہندوتہوار کے موقع پر پٹاخہ مخالف سوشل میڈیا مہم شروع کردی ہے۔عالیہ بھٹ 'پوچھ اوور پٹاخہ' کے ہیش ٹیگ کیساتھ سوشل میڈیا پر مہم چلارہی ہیں اس مہم کے ذریعے عالیہ بھٹ اپنے مداحوں کو پٹاخے نہ چلانے کا پیغام دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

عالیہ کا کہنا ہے ان پٹاخوں ،دھماکوں کی آواز سے ہمارے جانور ڈر جاتے ہیں۔ میری اس مہم کا مقصد پٹاخوںسے پھیلنے والی صوتی آلودگی کو روکنااور تہوار کو جانوروں کیلئے محفوظ بناناہے۔عالیہ نے اس مہم کیساتھ اپنے پالتو کتے کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر مداحوں سے شیئر کی ہے۔اداکارہ کریتی سین نے عالیہ کی اس مہم کو سراہا ہے۔۔

وقت اشاعت : 19/10/2017 - 19:44:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :