طویل عرصے سے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے ، راج کمار ہیرانی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 12:56

طویل عرصے سے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے ، راج کمار ہیرانی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) بالی وڈ ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کریں ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق راج کمار ہیرانی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کی کافی عرصے سے خواہش ہے کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کریں ان کا کہنا ہے کہ وہ ہر نئے پراجیکٹ کے شروع سے پہلے شاہ رخ خان سے رابطہ کرتے ہیں لیکن ابھی تک ان کی یہ خواہش پوری نہیںہو سکی ۔انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ جلد شاہ رخ خان کے ساتھ کام کریں گے۔

وقت اشاعت : 20/10/2017 - 12:56:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :