طویل عرصے سے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے ، راج کمار ہیرانی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 11:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) بالی وڈ ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے کہا ہے کہ طویل عرصے سے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق راج کمار ہیرانی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کی کافی عرصے سے خواہش ہے کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کریں ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر نئے پراجیکٹ کے شروع سے پہلے شاہ رخ خان سے رابطہ کرتے ہیں لیکن ابھی تک ان کی یہ خواہش پوری نہیںہو سکی ۔انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ جلد شاہ رخ خان کے ساتھ کام کریں گے۔

وقت اشاعت : 21/10/2017 - 11:40:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :