شاہ رخ خان اور رنبیر کپور نے دیوالی کے موقع پر خوب دھمال ڈالا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 13:25

شاہ رخ خان اور رنبیر کپور نے دیوالی کے موقع پر خوب دھمال ڈالا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے فنکار ایک جگہ جمع ہوجائیں تو اپنی نٹ کھٹ شرارتوں اور شاندار پرفارمنسس کے باعث تقریب کو چار چاند لگادیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسا ہی منظر دیوالی کے موقع پر دیکھا گیا جب دیوالی پارٹی میں شاہ رخ خان اور رنبیر کپور کے ڈانس نے نا صرف تقریب میں دھمال ڈال دیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی دھوم مچادی ہے۔ دیوالی پارٹی میں شاہ رخ خان سمیت کئی فلمی ستاروں نے شرکت کی جہاں شاہ ر خ خان اور رنبیر کپور نے مشہور بالی ووڈ گانے بولے چوڑیاں پر رقص کرکے سماں باندھ دیا۔

وقت اشاعت : 21/10/2017 - 13:25:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :