مشاورت کے بعد(ن) ٹریڈرز ونگ کے عہدوںمیں رد و بدل اورنئے عہدیداروںکا تقرر

میاں عثمان ڈپٹی پریذیڈنٹ مقرر ،ارجمند مقصود ،عتیق الرحمن ،آغا ذوالفقار سینئر نائب صدور کے فرائض نبھائیںگے لالہ سیف ،عامر سہیل سینئر وائس چیئرمین ،میاں ریاض ،حاجی منیر ،ڈاکٹر جہانگیر نائب صدر مقرر،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

ہفتہ 25 نومبر 2017 12:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے آئندہ عام انتخابات کے تناظرمیں پارٹی کے ٹریڈرز ونگ کو فعال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مشاورت سے عہدوںمیں رد و بدل اورنئے عہدیداروںکا تقرر کر دیا ۔ مرکز ی رہنما حمزہ شہباز شریف ، لاہورکے صدر پرویز ملک، جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر، چیئرمین ٹریڈ رزونگ بابرمحمود، جنرل سیکرٹری شاہدنذیر کی مشاورت سے عہدیداروںکا تقرر کیا گیا جس میں مختلف مارکیٹوں کے صدور کو بھی ٹریڈرز ونگ میںعہدے دئیے گئے ہیں۔

اس سلسلہ میں مسلم لیگ(ن) ٹریڈ ر ز ونگ کے مرکزی دفتر میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سرپرست اعلیٰ انجم محمود بٹ نے نوٹیفکیشن دئیے۔ مسلم لیگ (ن) ٹریڈ ر وزنگ لاہورمیںانتہائی فعال کردار ادا کرنے والے سینئر نائب صدر میاں عثمان کو ڈپٹی پریذیڈنٹ کاعہدہ دیدیا گیا ۔

(جاری ہے)

ارجمند مقصود ،صدر انارکلی بازار عتیق الرحمن ،آغا ذوالفقار (ن) لیگ ٹریڈرز ونگ میں سینئر نائب صدر کے عہدوں پر ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔ جنرل سیکرٹری گلبرگ بورڈ لالہ سیف اورصدر اردو بازار عامر سہیل کو سینئر وائس چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔صدر چونگی امر سدھو میاں ریاض ،صدر سنچری ٹاور حاجی منیر اورڈاکٹر جہانگیر کو نائب صدر کے عہدے کی ذمہ داریاںسونپ کر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔

وقت اشاعت : 25/11/2017 - 12:50:07

متعلقہ عنوان :