بل گیٹس فلم ’’ٹوائیلٹ :ایک پریم کتھا ‘‘ سے متاثر

بدھ 20 دسمبر 2017 11:12

بل گیٹس فلم ’’ٹوائیلٹ :ایک پریم کتھا ‘‘ سے متاثر
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2017ء) امریکی کاروباری شخصیت ، مصنف اور سرمایہ کار بل گیٹس نے فلم ’’ٹوائیلٹ :ایک پریم کتھا ‘‘ کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی کاروباری شخصیت، مصنف اور سرمایہ کار بل گیٹس نے ٹوئٹر پر اداکار اکشے کمار کی فلم ’’ٹوائیلٹ :ایک پریم کتھا ‘‘ سے متاثر ہوتے ہوئے کہا ہے کہ بالی وڈ فلم ’’ٹوائیلٹ :ایک پریم کتھا ‘‘ میں ایک نئے شادی شدہ جوڑے کی محبت اور بھارت میں لوگوں کو درپیش صحت و صفائی کے مسائل سے متعلق رہنمائی اور تعلیم دی گئی ہے۔ جس پر اکشے کمار نے بل گیٹس کی ٹویٹ کو پسند کیا ہے۔ فلم میں اداکار اکشے کمار اور بھومی پڈنیکر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

وقت اشاعت : 20/12/2017 - 11:12:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :