2017میں وکی پیڈیا پر سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی پاکستانی شخصیات کی فہرست میں ملالہ یوسف زئی سر فہرست رہیں

وکی میڈیا فائونڈیشن کی فہرست بینظیر بھٹو بھی گذشتہ برس وکی پیڈیا پر زیادہ تلاش کی گئی پاکستانی شخصیات کی فہرست میں نویں نمبر پر رہیں اداکارہ صبا قمر نے بھی اس فہرست میں چوتھے نمبر پر جگہ بنائی ، تحریک انصاف کے عمران خان پانچویں نمبر پر رہے،سابق وزیراعظم نواز شریف فہرست میں چھٹے نمبر پر جگہ بنائی،شہنشاہ قوال نصرت فتح علی خان کا گیت میرے رشک قمر کا 2017 میں مختلف انداز میں ریمیک کیا گیا آٹھویں نمبر پر رہے،استاد انسانیت عبدالستار ایدھی کی 2017 میں پہلی برسی منائی گئی جن کی یاد میں ہر ایک آنکھ اشک بار تھی۔ عبدالستار ایدھی بھی 2017 میں زیادہ سرچ کیے گئے پاکستانیوں کی وکی پیڈیا فہرست میں دسویں نمبر پر شامل ہی

منگل 2 جنوری 2018 18:45

2017میں وکی پیڈیا پر سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی پاکستانی شخصیات کی فہرست میں ملالہ یوسف زئی سر فہرست رہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2018ء) میں وکی پیڈیا پر سب سے زیادہ تلاش (سرچ) کی جانے والی پاکستانی شخصیات کی فہرست میں نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سر فہرست رہیں۔وکی میڈیا فانڈیشن کی فہرست کے مطابق درج ذیل پاکستانی شخصیات کو گذشتہ برس وکی پیڈیا پر سب سے زیادہ سرچ گیا۔رپورٹ کے مطابق وکی پیڈیا پر یکم جنوری 2017 سے 20 دسمبر 2017 تک سب سے زیادہ تلاش ہونے والی پاکستانی شخصیت ملالہ یوسف زئی تھیں۔

ملالہ یوسف زئی پر 2012 میں سوات میں دہشت گردوں نے حملہ کیا تھاجس کے بعد وہ بیرون ملک منتقل ہوگئی تھیں، اس وقت وہ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان سال 2017 میں مسلسل خبروں کی زینت بنی رہیں جس کی ایک وجہ ان کی بالی وڈ ڈیبیو فلم رئیس تھی جس میں انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ماہرہ خان پاکستان کی پہلی لوریل برانڈ کی سفیر بھی منتخب ہوئیں۔

پاکستان کی ایک اور خوبرو اداکارہ صبا قمر نے بھی اس فہرست میں چوتھے نمبر پر جگہ بنائی ۔صبا قمر کی بالی وڈ ڈیبیو فلم ہندی میڈیم ہر لحاظ سے کامیاب رہی جس میں صبا قمر بالی وڈ اداکار عرفان خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں۔اداکاری کے علاوہ صبا قمر کے مداح انہیں بطور ماڈل بھی خوب پسند کرتے ہیں، گزشتہ برس برائیڈل کوچیور فیشن ویک میں بھی صبا قمر نے جھل مل کرتے عروسی لباس میں ریمپ پر خوب جلوے بکھیرے تھے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان روزانہ ہی خبروں کی زینت بنتے ہیں، تاہم 2017 میں جب پی ٹی آئی کی ہی سابق رکن عائشہ گلالئی نے پارٹی چھوڑ کر ان پر الزامات کی بوچھاڑ کی تو اس واقعے کو خوب کوریج ملی تھی۔گذشتہ برس وکی پیڈیا پر سرچ کی گئی پاکستانی شخصیات میں عمران خان پانچویں نمبر پر رہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف بھی گذشتہ برس اپنی نااہلی کی وجہ سے ہر ایک کی توجہ کا مرکز بنے اور انہوں نے وکی پیڈیا کی فہرست میں چھٹے نمبر پر جگہ بنائی۔

وکی پیڈیا فہرست میں ساتویں نمبر پر جگہ بنانے والے سپر اسٹار اور اسٹائل آئیکون فواد خان سرحد پار بھی بے حد مقبول ہیں ، ان کے مداح نا صرف پاکستان میں موجود ہیں بلکہ بھارت سے بھی انہیں خوب پزیرائی ملتی ہے۔فی الوقت یہ خبریں ہیں کہ فواد خان کے بالی وڈ فلم لو کری میں جلوہ گر ہونے کے امکانات ہیں۔شہنشاہ قوال نصرت فتح علی خان کا گیت میرے رشک قمر کا 2017 میں مختلف انداز میں ریمیک کیا گیا، جو یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھنے والے گانوں کی فہرست میں بھی شامل ہے۔

گذشتہ برس وکی پیڈیا پر سرچ کی گئی پاکستانی شخصیات میں نصرت فتح علی خان آٹھویں نمبر پر رہے۔پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کیس کا فیصلہ گزشتہ برس 2017 میں سنایا گیاجس کے بعد تجزیوں اور بیانات کا سلسلہ بھی جاری رہا۔بینظیر بھٹو بھی گذشتہ برس وکی پیڈیا پر زیادہ تلاش کی گئی پاکستانی شخصیات کی فہرست میں نویں نمبر پر رہیں۔استاد انسانیت عبدالستار ایدھی کی 2017 میں پہلی برسی منائی گئی جن کی یاد میں ہر ایک آنکھ اشک بار تھی۔ عبدالستار ایدھی بھی 2017 میں زیادہ سرچ کیے گئے پاکستانیوں کی وکی پیڈیا فہرست میں دسویں نمبر پر شامل ہیں۔۔
وقت اشاعت : 02/01/2018 - 18:45:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :