فلم’پیڈ مین’ میں دیا گیا سبق کافی متاثر کن ہے، ملالہ یوسف زئی

ہفتہ 20 جنوری 2018 12:51

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2018ء) پاکستان کی سرگرم کارکن اور امن کیلئے نوبل پرائز جیتنے والی ملالہ یوسف زئی بھارتی اسٹار ٹوئنکل اور اکشے کمار کی نئی فلم’پیڈ مین’ کا ساتھ دیتے ہوئی دیکھی گئیں فلم میں دیا گیا خواتین کے ایک مخصوص ایام کی حفظان صحت کا سبق ان کو کافی متاثر کن لگا۔

(جاری ہے)

یوسف زئی فلم کے پروڈیوسر ٹوئنکل سے ملیں جس کے بعدجمعرات کو دونوں نے دنیا کی سب سے بڑی بحث و مباحثہ کرنے والی سوسائٹی اوکسفرڈ یونین میں اپنا خطاب دیا۔ٹوئنکل کی تقریر شروع ہونے سے پہلے ملالہ نے کہا کہ’میں فلم دیکھنے کیلئے کافی پرجوش ہوں، کیونکہ فلم میں دیا گیا سبق میرے خیال سے کافی متاثر کن ہے۔

وقت اشاعت : 20/01/2018 - 12:51:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :