کراچی میں ’’ ماں ‘‘ کے نام سے غریبوں کیلئے ہسپتال بہت جلد فنکشنل ہو جائیگا‘ عمر شریف

ہسپتال میں مستحق ،غریب مریضوں کا علاج بالکل مفت کیا جائے گا ‘ سینئر اداکارہ کی خصوصی گفتگو

جمعرات 25 جنوری 2018 13:26

کراچی میں ’’ ماں ‘‘ کے نام سے غریبوں کیلئے ہسپتال بہت جلد فنکشنل ہو جائیگا‘ عمر شریف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2018ء) سینئر اداکار عمر شریف نے کہا ہے کہ میں نے ’’ ماں ‘‘ کے نام سے کراچی میں غریبوں کیلئے ہسپتال کا آغاز کیا تھا اب وہ فنکشنل ہونے جا رہا ہے اور بہت جلد اسکا افتتاح بھی کر دیا جائے گا ،ہسپتال میں مستحق اور غریب مریضوں کا علاج بالکل مفت کیا جائے گا ، ہسپتال کے پراجیکٹ میں جن لوگوں نے میرے ساتھ تعاون کیا میں ان تمام لوگوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے اس نیک عمل میں میرا ساتھ دیا ۔

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں کے لئے سرکاری ہسپتالوں میں ذلت اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں جبکہ پرائیویٹ ہسپتال کے اخراجات ان کی برداشت سے باہر ہوتے ہیں ،اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ صاحب ثروت لوگ اور ملٹی نیشنل کمپنیاں انسانیت کی خدمت کرنے کیلئے آگے آئیںا ور اس طرح کے فلاح و بہبود کے پراجیکٹ بنائیں جس سے دکھی اور ضرورت مند انسانیت کو فائدہ مل سکے اور خاص طور پر ہمیں ہسپتال بنانے کی ضرورت ہے اور یہ نہ صرف بڑے شہروں میں بلکہ چھوٹے شہروں میں بھی اسکا آغاز ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپنے طور پر میں جو کچھ کر سکتا تھا میں نے ’’ ماں ‘‘ کے نام سے ہسپتال کا آغاز کر کے کر دیا ہے اب دوسروں لوگوں کو نیکی کے کاموں میں اپنا اپنا حصہ ڈالنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم میں ہمدردی کا بڑا جذبہ موجود ہے جب ایک دفعہ وہ کسی نیک عمل کے لئے کمر کس لیں تو پھر وہ اپنے مقاصد پورا کر کے ہی رہتے ہیں۔
وقت اشاعت : 25/01/2018 - 13:26:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :