تاپسی پنو نے فلم سورما کے لئے لی گئی ہاکی تربیت کو من مرضیاں کے لئے مفید قرار دیا

بدھ 21 فروری 2018 18:14

تاپسی پنو نے فلم سورما کے لئے لی گئی ہاکی تربیت کو من مرضیاں کے لئے مفید قرار دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء) بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو نے فلم سورما کے لئے ہاکی تربیت کونئی فلم من مرضیاں کے لئے مفید قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ تاپسی پنو نے کہا ہے کہ انہوں نے فلم سورما کے لئے ہاکی کی تربیت حاصل کی جانے والی تربیت سے ہدایتکار انوراگ کیشپ کی نئی فلم من مرضیاں کے لئے بہت سا وقت بچا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فلم من مرضیاں وہ ایک پروفیشنل ہاکی کھلاڑی کا کردار ادا نہیں کر رہی بلکہ فلم میں میرا کردار ایک کھیلوں کی دکان مالکہ کا ہے جو اپنے والدین سے ہاکی بھی سیکھتی ہے۔ تاپسی پنو اداکار وکی کوشال کے ساتھ فلممن مرضیاں میں مصروف ہیں۔۔

وقت اشاعت : 21/02/2018 - 18:14:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :