نااہلی کے فیصلے میرے لئے غیر متوقع نہیں ،ْ نواز شریف
پہلے وزارت عظمیٰ چھینی ،ْ پھر پارٹی صدارت بھی چھین لی ،ْ اب میرا نام بھی چھین لو ،ْ سارے فیصلے غصے اور بغض میں دیئے جارہے ہیں ،ْ ساری زندگی کیلئے نااہلی پر غور ہورہاہے ،ْسابق وزیر اعظم کی گفتگو
جمعرات 22 فروری 2018 12:50
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ میرے پاس اب میرا نام محمد نواز شریف باقی رہ گیا ہے، آئین میں کوئی شق نکال کر مجھ سے وہ بھی چھیننا چاہتے ہیں تو چھین لیں۔
انہوںنے کہاکہ اگر میرا نام چھیننے کیلئے آئین میں کوئی شق نہیں ملتی تو بلیک لا ڈکشنری کی مدد لے کر میرا نام چھین لیا جائے جس طرح 28 جولائی کو وزارتِ عظمیٰ چھیننے کیلئے بلیک لا ڈکشنری کا سہارا لیا گیا تھا۔نوازشریف نے کہا کہ یہ فیصلے میری ذات کے گرد گھومتے ہیں ،ْدنیا میں ایسا کوئی قانون نہیں کہ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی تو نااہل کر دیں۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ وزارت عظمیٰ اور پارٹی صدارت چھین لینے کے بعد اب اس چیز پر غور کیا جارہا ہے کہ نواز شریف کو زندگی بھر کے لیے نااہل قرار دے دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسا کوئی قانون نہیں ہے کہ والد کو بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر اور اقامہ رکھنے کی بنیاد پر نااہل قرار دے دیا جائے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ انتخابی اصلاحات بل کے حوالے سے گزشتہ روز سامنے آنے والے فیصلے کی بنیاد بھی 28 جولائی کا ہی عدالتی فیصلہ ہے۔نواز شریف نے کہاکہ کل یہ بھی کہا گیا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا قانون ایک شخصیت کیلئے تھا ،ْ یہ قانون بھٹو نے بھی بنایا تھا ،ْ جسے مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر نے ختم کیا اور بعد میں 2014 میں اسے سب پارٹیوں نے مل کر بنایا ،ْ یہ قانون کسی کی ذات کیلئے کیسے ہوسکتا ہیمزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Salma Hayek
Mohammed Irfan
Jennifer Tilly
Anwar Iqbal
Qavi Khan
Deedar
Adil Murad
Paul Bettany
Kashif Mehmood
Gina Carano
Gary Oldman
Odette Annable
Showbiz News In Urdu
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
-
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
-
خواتین کی طرح مرد اداکاروں پر بھی اچھا نظر آنے کا دبائو ہوتا ہے، راجکمار رائو
-
نوازالدین صدیقی بیٹی کو اداکار بنانے کے خواہشمند
-
نامور صداکار، اداکار اور شاعر طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
-
معروف ادیب افسانہ نگار اے حمید کی برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی