شوبز انڈسڑی کیلئے پاکستان میں ٹیلنٹ موجود ہے ‘فلم سٹارلیلیٰ

جمعرات 22 فروری 2018 15:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2018ء) فلم سٹارلیلیٰ نے کہا ہے کہ شوبز انڈسڑی کیلئے پاکستان میں ٹیلنٹ موجود ہے اگر اس کو موقعہ دیا جائے تو بھارت کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے ‘ہمیں پرانے انداز کی بجائے نئے انداز کو سامنے رکھتے ہوئے فلمیں بنانا ہوں گی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں لیلیٰ نے کہا کہ خوش قسمتی سے اب فلم انڈسڑی کے حالات اچھے ہیں اور تسلسل کے ساتھ فلمیں بن رہی ہیں پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل انتہائی تابناک اور روشن ہے۔ایک سوال کے جواب میںلیلیٰ نے کہا ہمیں اپنی اس انڈسڑی کی بہتری کے لئے کیا کچھ کرنا ہے، دنیا بھر میں پاکستانی ڈرامے ذوق وشوق سے دیکھے جاتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 22/02/2018 - 15:57:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :