اداکاری میرا جنون اور روح کی غذا ہے،کرینہ کپور خان

جمعہ 23 فروری 2018 15:50

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ اداکاری میرے خون میں شامل ہے،یہ میرا جنون اور روح کی غذا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور خان نے ہدایتکار اوم پراکاش مہرا کے ساتھ بنگلور میں 10انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ فلمیں لوگوں کو ایک جگہ اکٹھا کرتی ہیں جن کی کوئی زبان اور مذہبی حدود نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اداکاری میرے خون میں شامل ہے،یہ میرا جنون اور روح کی غذا ہے۔ انہوں نے کناڈا فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں کناڈا زبان نہیں بول سکتی لیکن شاید ایک دن ضرور کناڈا فلم کا حصہ بن جائوں۔ اداکارہ کرینہ کپور خان ان دنوں فلم ’’ویر دی ویڈنگ ‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکارہ سونم کپور ، سوارا بھاسکر اور شیکھا تلسانیا بھی شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 23/02/2018 - 15:50:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :