زندگی کی گاڑی چلانے کے لئے صرف شوبز کافی نہیں ہے‘ اداکارہ و ماڈل شین

اتوار 25 فروری 2018 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) اداکارہ و ماڈل شین نے کہا ہے کہ ہدایتکاروں کو نئے ٹیلنٹ پر انحصار کرنا چاہیے ،شوبز میں نئے اور باصلاحیت فنکاروں کی آمد سے نئی جدت متعارف ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں شین نے کہا کہ ٹی وی ، فلم اور ماڈلنگ میں نوجوان فنکاروں کی آمد سے فنانسرز کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف اچھے اور معیاری پروجیکٹس میں کام کر رہی ہوں اور میں تعداد کی بجائے معیار کو زیادہ اہمیت دیتی ہوں ۔میں شوبز کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کاروبار بھی کررہی ہوں کیونکہ زندگی کی گاڑی چلانے کے لئے صرف شوبز کافی نہیں ہے۔

وقت اشاعت : 25/02/2018 - 15:10:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :