رنبیر کپور کی فلم ’’سنجو‘‘ کی مرکزی جھلک کل ریلیز کی جائے گی

پیر 23 اپریل 2018 15:07

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی فلم ’’سنجو‘‘ کا مرکزی ٹیزر کل ریلیز کیا جائے گا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ساز راج کمار ہیرانی نے کہا ہے کہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سنجو‘‘ کا ٹیزر انڈین پریمیئر لیگ میں نہیں دکھایا جائے گا بلکہ ٹیزر آج(24 اپریل) کی صبح ریلیز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں خبریں سامنے آرہی تھیں کہ فلم کا ٹیزر ممبئی انڈینز اور سن رائزر حیدرآباد کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران ریلیز کیا جائے گا لیکن فلم ساز نے ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیزر24اپریل کی صبح جاری کیا جائے گا جبکہ فلم کا ٹریلر مئی میں ریلیز کیا جائے گا۔ فلم29جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 23/04/2018 - 15:07:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :