فلم’’سنجو‘‘ کی پہلی جھلک جاری

بدھ 25 اپریل 2018 11:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار سنجے دت کی حقیقی زندگی پر مبنی فلم’’سنجو‘‘ کی پہلی جھلک جاری کردی گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حال ہی میں فلم کا ٹیزر جاری کیاگیا۔ سنجے دت جیسے اداکار رنبیر کپور کے 6 روپ ٹیزر کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

رنبیر کپور کو جہاںسنجے کی چال ڈھال اور انداز میں جیل سے نکلتے ہوئے دکھایا جارہا ہے وہیں ان کی زندگی کے اہم واقعات اور مختلف انداز اور عمر میں کئی روپ نمایاں ہیں۔فلم میں اداکارپاریش راول، منیشا کوئرالہ، سونم کپور،انوشکا شرمااوردیامرزا شامل ہیں۔فلم کے ہدایتکار راج کمار ہیرانی ہیں، فلم جون میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 25/04/2018 - 11:10:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :