ریچا چڈھا فلم ’’داس دیو‘‘ کے تشہیری گانے‘‘ جوانی جانے من‘‘ کے نئے ورژن میں اداکارہ پروین بابی بی کے حلیے میں نظر آئیں گی

بدھ 25 اپریل 2018 11:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ ریچاچڈھا رومینٹک سیاسی تھرلر فلم ’’داس دیو ‘‘ میں آنجہانی اداکارہ پروین بابی کی فلم ’’نمک حلال‘‘ کے گانے’’جوانی جانے من‘‘ کے نئے ورژن پر پرفام کریں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریچا چڈھا فلم ’’داس دیو‘‘ کے تشہیری گانے‘‘ جوانی جانے من‘‘ کے نئے ورژن میںآنجہانی اداکارہ پروین بابی کے حلیے میں نظر آئیں گی، یہ گانا آنجہانی اداکارہ پروین با بی کی 1982ء میں بننے والی فلم ’’نمک حلال‘‘ کا نیا ورژن ہے۔

اداکارہ ریچا کا کہنا ہے کہ گانے میں میرا حلیہ پروین با بی سے ملنا ایک اتفاق ہے کیونکہ جب میں کپڑے پہن کر سیٹ پر آئی تو کئی لوگوں نے مجھے بتایا کہ میں بالکل پروین با بی کی طرح دکھائی دے رہی ہوں ۔یاد رہے کہ پروین با بی اپنے دور کی نامور اداکارہ اور سٹائل آئیکون تھیں ۔ فلم کے ہدایتکار سدھیر مشرا ہیں۔
وقت اشاعت : 25/04/2018 - 11:10:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :