ہالی وڈ کی سائنس فکشن فلم ’’وینوم‘‘ کا نیا ٹریلر جاری

بدھ 25 اپریل 2018 11:44

ہالی وڈ کی سائنس فکشن فلم ’’وینوم‘‘ کا نیا ٹریلر جاری
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) ہالی وڈ کی تصورات و خیالات پر مبنی سائنس فکشن فلم ’’وینوم‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہالی وڈ ہدایتکار روبن فلیشر کی تصورات و خیالات پر مبنی سائنس فکشن فلم ’’وینوم‘‘ کا 2منٹ اور 43سیکنڈ کے دورانیے پر مشتمل خوف اور دہشت سے بھرپور نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس میں اداکار ٹوم ہارڈی ایڈی بروک کا کردار ادا کر رہے ہیں اور انہیں نئی طاقتوں کے ساتھ دکھایا گیا ہے جبکہ فلم میں برٹش پاکستانی اداکار رض احمد سائنٹسٹ ولن کے کردار میں دکھائی دیں گے، فلم میں اداکار مائیکل ولیم، جینی سلیٹ، سکوٹ ہیز، ووڈ ہارلسن، سوپ الوکو اور سکوٹ ڈیکرٹ شامل ہیں، فلم رواں سال اکتوبر میں ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 25/04/2018 - 11:44:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :