امیتابھ بچن کا بھارت کوپولیو فری ملک بنانے پربل گیٹس کی کاوشوں پر اظہار تشکر

منگل 8 مئی 2018 12:33

امیتابھ بچن کا بھارت کوپولیو فری ملک بنانے پربل گیٹس کی کاوشوں پر اظہار تشکر
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) بالی وڈاداکارامیتابھ بچن نے بھارت کوپولیو فری ملک بنانے پربل گیٹس کی کاوشوں کا شکریہ اداکیا ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امیتابھ بچن ایک جانب سوشل میڈیاپر انتہائی سرگرم دکھائی دے رہے ہیں تو دوسری جانب سماجی معاملات پروہ اپنا موقف دینا نہیں بھولتے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں امیتابھ بچن نے عالمی شہرت یافتہ امیر ترین شخصیت بل گیٹس سے اظہار تشکر کیا ہے۔ امیتابھ بچن نے بھارتسے پولیو جیسی موذی بیماری کے خاتمے اورپولیو فری ملک بننے پربل گیٹس کی کاوشوں کا شکریہ اداکیا۔ امیتابھ بچن اقوام متحدہ کی جانب سے پولیو کیلئے خیرسگالی سفیر مقرر کئے جاچکے ہیں۔امیتابھ ملک میں انسداد پولیو مہم کا حصہ بھی رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 08/05/2018 - 12:33:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :