معروف اینکر عامر لیاقت حسین نے لائیو شو میں اداکارہ میرا سے متعلق مضحکہ خیز بات بتا دی

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے میرا کے جم جانے اور وہاں شرمندگی کا سامنا کرنے سے متعلق دلچسپ قصہ سنا ڈالا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 مئی 2018 12:53

معروف اینکر عامر لیاقت حسین نے لائیو شو میں اداکارہ میرا سے متعلق مضحکہ خیز بات بتا دی
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 مئی 2018ء) : معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے لائیو شو میں اسکینڈل کوئین اور اداکارہ میرا سے متعلق ایک دلچسپ قصہ سنا دیا۔ لائیو شو میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں آپ سب کو اداکارہ میرا سے متعلق ایک بات بتاؤں گا لیکن کوئی کسی قسم کا رد عمل نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ رمضان المبارک میں ہمارے ہاں میرا جی مہمان تھیں، وہ یہیں ٹھہری ہوئی تھیں، وہ جم گئیں اور وہاں ٹریڈ مل پر ہیل پہن کر چلنا شروع ہو گئیں۔

جم والے نے ہمیں فون کیا کہ میرا جی ٹریڈ مل پر ہیل پہن کر چل رہی ہیں ان کو اُتارو بھئی۔ جس کے بعد ہم نے میرا جی سے رابطہ کیا اور ان سے درخواست کی کہ آپ ٹریڈ مل پر ہیل پہن کر تو نہ چلیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اداکارہ میرا اپنے اسکینڈلز اور اپنی انگریزی کی وجہ سے اکثر ہی خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ حال ہی میں ایک ایوارڈ تقریب کے ریڈ کارپٹ پر برطانوی نشریاتی ادارے کے ایک رپورٹر نے میرا جی سے بات کی تو میرا جی نے اپنی پرفیکٹ انگریزی سے رپورٹر کو حیران کردیا۔

میرا جی کی انگریزی سُن کر رپورٹر بھی کنفیوژ ہو گیا۔ میرا جی نے رپورٹر سے بات کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو ٹویٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالو کرنے کا کہا ۔ میرا جی کی پرفیکٹ انگریزی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی۔ ویڈیو میں میرا کے ساتھ ایک اور لڑکی کو بھی دیکھا گیا جو غالباً میرا جی کو رپورٹر کے انگریزی میں پوچھے گئے سوالوں کا انگریزی میں جواب بتا رہی تھی اور بظاہر میرا جی اسی لڑکی کو سُن کر اپنی پرفیکٹ انگریزی میں رپورٹر کو جواب دے رہی تھیں۔

اس کے بعد میرا جی خبروں کی زینت تب بنیں جب انہوں نے پاکستان چھوڑ کر امریکہ جانے کا اعلان کیا اور کہا وہ ہمیشہ کے لیے ملک چھوڑ کر امریکہ یا کینیڈا شفٹ ہو جائیں گی۔ البتہ لائیو شو میں عامر لیاقت حسین نے میرا جی کی جم کی کہانی سے متعلق مزید کیا بتایا آپ بھی دیکھیں:
وقت اشاعت : 19/05/2018 - 12:53:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :