عامرخان کا ہالی ووڈ میں کام کرنے سے انکار

بدھ 7 ستمبر 2016 12:50

عامرخان کا ہالی ووڈ میں کام کرنے سے انکار
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 ستمبر۔2016ء) بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنست کے نام سے پہچانے جانے والے اداکار سپر اسٹار عامرخان نے ہالی ووڈ فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار عامرخان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ جس فلم کاحصہ بن جائیں وہ سپرہٹ ہوجاتی ہے یہی وجہ ہے کہ مداحوں کو ان کی فلموں کا شدت سے انتظار رہتا ہے۔

(جاری ہے)

عامرخان کو بھارت ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے جس کے باعث دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری کی جانب سے انہیں متعدد ہالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کی پیش کش جسے انہوں نے ٹھکرادیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کا کہنا تھا کہ مجھے ہالی ووڈ کی متعددفلموں میں کام کرنے کی پیش کش کی گئی ہے لیکن اسکرپٹ کمزور ہونے اور اپنا کردار جاندار نہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی فلم میں کام کرنے کی حامی نہیں بھری۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی اچھی اسکرپٹ والی فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی گئی تواس میں کام کرنے کے حوالے سے ضرورسوچوں گا۔ واضح رہے کہ اداکار عامر خان اپنی نئی آنے والی فلم ”دنگل“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو رواں سال دسمبر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 07/09/2016 - 12:50:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :